پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس:کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان ‌ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس میں5نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ
اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں اور فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان ہے جبک فرنٹیئرکورکیلئے9کروڑ87لاکھ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی۔

پاکستان رینجرزکیلئےاڑھائی کروڑروپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے۔

یاد رہے دو روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن کی کیش ٹرانسفر کے حوالے سے انڈیکیسشن پالیسی اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے وظیفے میں ماہانہ 166 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا۔

ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی دو گرانٹس، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 31 کروڑ 70 لاکھ کی گرانٹ جب کہ نارکوٹکس کنٹرول کے لیے 50 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں