ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے 24جون سے ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹینکرز اونرز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیلات جاری رکھی جائےگی ملکی حالات اور معیشت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے ہی کاروبار تباہ ہوا ہے ملکی بقاکیلئےکسی قسم کی ہڑتال کی حمایت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں 24 جون سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔