اشتہار

آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پر اچانک سب کو ان فالو کردیا۔

اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتے ہیں لیکن اب اچانک ان دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سب کو ان فالو کردیا ہے۔

- Advertisement -

آغا علی کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتے تھے لیکن اب انہوں نے سب کو ان فالو کردیا۔

دوسری جانب اداکارہ حنا الطاف جن کے سوشل میڈیا پر 6 ملین فالوورز ہیں انہوں نے بھی سب کو ان فالو کردیا ہے جبکہ اس سے پہلے اداکارہ نے اپنے قریبی عزیز و اقارب، دوستوں اور کئی ساتھی اداکاروں کو فالو کیا ہوا تھا۔

آغا اور حنا کی جانب سے ابھی تک ان کے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ ان دونوں نے اچانک انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں