اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

حضرت اللہ زازی کی پاور ہٹنگ کا راز افشا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شہہ سرخیوں میں آنے والے افغان کرکٹر حضرت اللہ زازی کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟ ، افغان کھلاڑی راشد خان نے ان کا راز افشا کردیا۔

افغان ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حضرت اللہ زازی پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں، حضرت اللہ زازی نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے ایلیمینٹر میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 77 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنا لوہا منوایا۔

بعد ازاں دوسرے ایلی مینٹر میچ میں بھی افغان کھلاڑی نے اپنے فارم کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور پشاور زلمی کو چوتھی بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

حضرت اللہ زازی کی پاور ہٹنگ کا راز کیا ہے؟ ان کے ساتھی کھلاڑی راشد خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حضرت اللہ زازی خود کو فٹ رکھنے کے لئے پانچ کیلے، اسٹرابیریز، آدھا کلو ڈرائی فروٹ، شہد ، دودھ اور پروٹین کو دن میں دوبار استعمال کرتے ہیں۔

کرکٹ کے معروف ویب سائٹ کرک وک نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے یہ کیپشن شیئر کیا ہے، کیپشن میں راشد خان نے نیشنل ٹیم کے ساتھی کھلاڑی سے استفسار کیا کہ ” زازی کیا میں ٹھیک ہوں”یا کچھ چیزیں رہ گئیں ہیں؟۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار اننگز پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر زازئی نے راشد خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اپنے ڈائٹ پلان کی تصدیق بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں