اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی و کویتی فوجیوں کی باقیات 31 سال بعد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : خلیج جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے سعودی اور کویتی شہریوں کی باقیات تین دہائیوں بعد برآمد ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر انٹرنیشنل کے اہلکاروں نے 31 سال قبل ہونے والی خلیج جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات عراق سے برآمد کیں۔

برآمد ہونے والی باقیات ایک سعودی اور 8 کویتی فوجیوں کی ہیں جو دونوں ممالک کے حکام کے سپرد کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی 2 اگست 1990 اور 6 فروری 1991 (6 ماہ 3 ہفتہ اور 5 دن) ہونے والی خلیج جنگ کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی باقیات عراق کے قصبے سماوہ میں ایک اجتماعی قبر سے برآمد ہوئیں۔

ریڈ کراس انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس انٹرنیشنل کی جانب سے ماضی میں خلیجی ریاست کویت کے شمال میںو اقع جزیرہ بوبیاں سے ایک عراقی فوجی کی باقیات بھی برآمد کرکے عراقی حکام کے حوالے کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں