اشتہار

بھارت میں 13 سالہ بچی کا گینگ ریپ

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان: بھارت میں 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر ناگور میں 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کم عمر بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا اور بدھ کے روز مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور متاثرہ بچی ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ملزمان نے بچی کو گھر کے باہر بلایا اور اسے قریبی جگہ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: کرونا صحت یابی، اسپتال سے گھر جانے والی بھارتی خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی عمر 16 سال ہے جبکہ دوسرے ملزم 21 سالہ بھارت سونی کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست آسام میں نامعلوم افراد نے کرونا سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر جانے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی کرونا سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر جارہی تھیں کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے ماں کو پکڑ لیا تاہم بیٹی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں نے اہل علاقہ کی مدد سے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کرکے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں