اشتہار

بھارت: جھنڈ سے نکالے گئے ہاتھی کا شہریوں پر حملہ، 16 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں جھنڈ سے الگ کیے گئے ہاتھی نے ریاست جھارکھنڈ میں 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ہاتھی کو اس کے ساتھیوں نے غلط رویے پر جھنڈ سے نکال دیا۔

22 ہاتھیوں کے جھنڈ سے علیحدگی کے باعث 15 سے 16 برس کا یہ ہاتھی علاقے میں زبردست تباہی مچارہا ہے۔

- Advertisement -

بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے رویے کا جائزہ لینے کےلیے 20افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو مسلسل ہاتھی کو ٹریک کررہی ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لے سکے کہ جھنڈ دوبارہ ہاتھی کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ اگر جھنڈ نے ہاتھی کو دوبارہ قبول نہیں کیا تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ہاتھی کا رویہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ درست نہیں تھا۔

محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق ہاتھی اب تک 16 افراد کی جان لے چکا ہے، حالیہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب ایک معمر جوڑا ہاتھی کے راستے میں آگیا۔

ہاتھی نے اپنے راستے میں آنے والے جوڑے کو اپنی سونڈ سے دبا کر مار ڈالا، اسی طرح دیگر ہلاکتیں بھی ان افراد کی ہوئیں جو راستے میں آئے، اس کے بہت قریب گئے یا اسے اکسانے اور اس کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں