اشتہار

دلہن نے دلہا کے منہ پر تھپڑ مار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : دلہا کے کسی اور خاتون سے تعلقات کا علم ہونے پر دلہن نے سسرال پہنچتے ہی دلہا کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوجاتے ہیں جسے سننے اور دیکھنے والے شدید حیرت مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوبیاہتی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی سب کے سامنے دلہا کو پیٹ ڈالا۔

- Advertisement -

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ دلہن کو دلہا کے کسی اور خاتون سے تعلقات کا علم شادی کے دوران ہی ہوگیا تھا لیکن وہ پوری شادی میں خاموش رہی حتیٰ کہ رخصتی کے وقت بھی اس نے دلہا سے کچھ نہیں کہا اور نا ہی اپنے اہل خانہ سے کچھ کہا۔

جیسے ہی دلہا، دلہن کی گاڑی سسرال پہنچی تو استقبال کےلیے دروازے پر کھڑے سسرالیوں کے سامنے دلہن نے دلہا کے منہ پر تھپڑ دے مارا، دلہا کا یوں پٹنا دیکھ کر سسرال والے بھی دنگ رہ گئے۔

دلہن نے تھپڑ مارنے کے بعد شادی کا لہنگا تبدیل کیا اور سادہ سے کپڑے پہن کر الٹے پاؤں میکے لوٹ گئی۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد دونوں خاندان مقامی تھانے پہنچے جہاں پولیس نے دونوں فیملیز کا بیان سننے کے بعد آپس میں صلح کروانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں