تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے اچھی خبر

ریاض: دوست ملک چین کے سفیر ویکنگ نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور بہترین تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں تعینات سعودی سفیر نے پاکستانی ہم منصب بلال اکبر سے ملاقات کی۔ویکنگ کے دورہ سفارت خانہ کے موقع پر پاکستان کے سفیر نے پرتپاک انداز میں استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم بیٹھک میں سعودی عرب میں ویکسین سائنوویک اور سائنوفارم کی منظوری سے متعلق بات چیت ہوئی۔ چین کے سفیر چین ویکنگ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

سعودی عرب: پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنا دی گئی

خیال رہے کہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی پاکستانی سفارت خانہ پیش پیش ہے، عالمی وبا کے دوران بھی ہم وطنوں کی پریشانیاں دور کیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے عائد سفری پابندیاں ختم کرانے کے لیے بھی سفارت خانے نے کوششیں کیں۔

Comments

- Advertisement -