اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر سرکاری دفاتر، تفریحی مقامات، بینکوں اور شاپنگ مالز میں آنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے ویکسی نیشن نہ کرانےوالوں پرپابندی عائدکردی ، اس حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرنے والے افراد کو سرکاری دفاتر اور تفریحی مقامات میں آنے نہیں دیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا کہ بینکوں،شاپنگ مالز ، پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ویکسی نیشن نہ کرنے والوں پرپابندی ہوگی ، تمام شاپنگ مالز،دکانداروں کوکوروناویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شادی ہالز میں بھی بغیر ویکسینیشن کارڈ کے مہمانوں کو آنے کی اجازات نہیں ہوگی۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24گھنٹے کے دوران کورونا سے پاکستان بھر میں مزید 44 اموات جبکہ ایک ہزار52نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.29 فیصدرہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں