اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی اداکارہ نے بچپن کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار اپنے بچپن کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے اکثر و بیشتر یادگار تصاویر مداحوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور کیپ پہنی ہوئی ہیں۔

علیزے شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 8 سال پرانی تصویر ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ برس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ یاسر نواز، سلمان سعید، فاطمہ سہیل، لائبہ خان نعمان سمیع ودیگر شامل تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں