جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

دورہ انگلینڈ کیلیے قومی اسکواڈ برمنگھم پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے سے برمنگھم پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے جہاں قومی اسکواڈ کچھ دیر بعد ڈربی ‏روانہ ہوگا۔

اسکواڈ 3 دن روم آئسولیشن میں رہےگا اور آئسولیشن مکمل کرنےکےبعد7روز ٹریننگ کی اجازت ‏ہو گی۔ قومی کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہو گا ۔

- Advertisement -

پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ‏‏ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز ‏کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ‏ویسٹ انڈیز ‏کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف مواقعوں پر تین بار کرونا ٹیسٹنگ کی گئی،خوش ‏قسمتی سے تمام کھلاڑی اور اسٹاف کی کرونا رپورٹ منفی آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں