اشتہار

’بوڑھی اداکارائیں‘ کہنے پر عائشہ عمر اور نوشین شاہ برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور نوشین شاہ عمر سے متعلق نامناسب تبصرے کرنے والے صارفین پر برس پڑیں۔

اداکارہ عفت عمر نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بشریٰ انصاری، عائشہ عمر، صبا حمید، ثمینہ احمد، ارجمند رحیم اور اینجلینا ملک موجود تھیں۔

- Advertisement -

صارفین نے اس تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ’بوڑھی اداکارائیں‘ جیسے سخت الفاظ استعمال کیے۔

عائشہ عمر صارفین کی جانب سے اس طرح کے تبصرے کرنے پر خاموش نہ رہ سکیں اور صارفین کو کھری کھری سنادیں۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’یہ ایک قدرتی عمل ہے جو اللہ کے حکم سے سب کے ساتھ ہوتا ہے، ہر انسان کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے سوال کیا کہ بڑھتی عمر کو لوگوں کی توہین کے لیے کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ عمر کا طعنہ دینے والے افراد کے دادا، دادی یا والدین کی عمر نہیں بڑھتی؟ کیا یہ لوگ ان کے لیے ایسی ہی زبان استعمال کرتے ہیں؟

دوسری جانب اداکارہ نوشین شاہ نے بھی صارفین پر برہمی کا اظہار کیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ ‘بڑھتی عمر پر منفی ردعمل اور اسے توہین سمجھنے والے افراد کو اس بات پر شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ زندہ ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں