جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

برطانوی وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے سیکریٹری کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہونے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی زیر صحت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میٹ ہینکاک نے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی تھی اور سیکریٹری کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ان کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

میٹ ہینکاک کو سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر صحت نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، وزیراعظم بورس جانسن نے ان کی معافی قبول کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر صحت کی سیکریٹری سے غیر اخلاقی حرکات

واضح رہے کہ وزیر صحت میٹ ہینکاک کی اسسٹنٹ کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اپوزیشن پارٹی نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

میٹ ہینکاک کی ویڈیو سامنے آنے پر ان کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

واضح رہے کہ 42 سالہ میٹ ہینکاک اپنی اہلیہ مارتھا سے 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، 43 سالہ جینا کولاڈ اینجیلو بھی شادی شدہ ہیں اور ان کے بھی تین بچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں