اشتہار

وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا ہے، جمعہ تک اوورسیزپاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2ماہ قبل کے ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں زیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع فنڈ ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگئے، سمندرپار پاکستانیوں کی بھرپور شرکت پر ان کا شکر گزار ہوں اور مختصر وقت میں سنگ میل عبور کرنے پر اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کو سراہتا ہوں۔

یاد رہے کہ فروری میں کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا تصور ہے، جس پر سمندر پار پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، 5ماہ میں97 ملکوں سے 90ہزار سے زائد صارفین نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں