تازہ ترین

سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسندی سامنے آگئی ،کارگل کے دورے پر کہہ دیا کہ سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر اور کارگل کے دورے میں حسب معمول پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اس لئے دہشت گردی میں ملوث ہے، سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کارگل اورسیاچن پرموجود فوجیوں کو بھرپورمراعات دی جائیں گی۔

مودی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ سرحدی علاقے بھارت کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہیں ملک کے دوسرے علاقوں سے جوڑا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے کوئی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرتا تھا لیکن میں نے دو ماہ میں کشمیر کا دومرتبہ دورہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں زعفرانی انقلاب لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -