ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے اقامہ اور پاسپورٹ سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ اقامہ تجدید کرانے کے لیے پاسپورٹ کارآمد ہونا ضروری ہے؟۔ جس پر وضاحت کی گئی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ کا کارآمد ہونا ضروری ہے کیونکہ پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کیا جاتا ہے، اگر پاسپورٹ کی معیاد نہیں تو اقامہ بھی ری نیو نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی قانون کے تحت غیر ملکی کارکنوں کے اقامے جوازات کے سسٹم میں سالانہ بنیاد پر تجدید کیے جاتے ہیں جبکہ پاسپورٹ کی مدت پانچ یا دس برس ہوتی ہے۔
جوازات کے سسٹم میں غیرملکی کے پاسپورٹ سمیت دیگر تمام معلومات موجود ہوتی ہیں۔
پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر محکمہ پاسپورٹ کا سسٹم اقامہ تجدید کی کارروائی کو مکمل نہیں کرتا جب تک پاسپورٹ تجدید نہ کرایا جائے اقامہ تجدید نہیں ہوسکتا۔ اسی لیے پہلے پاسپورٹ کی تجدید کرانا لازمی ہوگا۔