امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی اور انٹیلجنس تجزیہ کار بھی خلا میں اڑنے والی پراسرار اشیا کی حقیقت معلوم نہیں کر سکے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون اڑن طشتریوں سے متعلق وضاحت دینے سے قاصرہے، پینٹاگون نے اڑن طشتریوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے پاس نامعلوم اڑن طشتریوں کی کوئی وضاحت نہیں ہے جنھیں فوجی پائلٹوں نے دیکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں دو ہزار چار سے اب تک خلا میں ایک سو چوالیس نامعلوم اشیاء اڑتی ہوئی دیکھی گئی ہیں ان اڑن طشتریوں کا کسی دوسرے سیارے سے تعلق کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ ماہ دو سابق پائلٹس نے امریکی ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے بحرِ اوقیانوس میں آسمان میں کوئی ایسی چیز کو اڑتے دیکھا تھا جو بظاہر ان کی حرکات کو نقل کر رہی تھیں۔
پینٹاگون کی ٹاسک فورس بھی اڑن طشتریوں کی اصل وجہ کا تعین نہ کر سکی اور اس پرُاسرار اشیا کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہے۔