انگلینڈ اور سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کے ریفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری فِل ویٹیکیس کورونا پوزیٹو ہوئے ہیں۔
ای سی بی کے مطاب قپچیس جولائی کو ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان میں سے آئی سی سی کے ایمپائر فِل ویٹیکیس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اینٹی کرپشن عملے کے سات ارکان اُن کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے اُن کے ٹیسٹ منفی آئے مگر اُنہیں بھی دس دن تک آئیسولیشن میں رہنا پڑے گا۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کا کوئی بھی رُکن کرونا سے متاثر نہیں ہوا، مثبت آنے والے ایمپائر صحت مند ہیں اور دس روز تک ائیسولیشن میں رہیں گے۔