اشتہار

سعودی عرب: غیرقانونی طور پر چندہ جمع کرنے والے درجنوں افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت ریسورسز نے غیرقانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے افراد کے خلاف وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 26 افراد میں سے 18 کا تعلق سعودی عرب سے ہے جب کہ 8 ملزمان غیر ملکی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان نامعلوم اور مشتبہ اداروں کےلیے قانون کے دائرے سے باہر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے فنڈ ریزنگ کررہے تھے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب رفاہی اور فلاحی کاموں کو سراہتا ہے لیکن وہ کام قانوناً ہونے چاہییں، مذکورہ افراد کو وزارت ہیومن ریسورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں