اشتہار

بھارت: ماسک نہ پہننے پر سیکیورٹی اہلکار نے سیاسی رہنما کی درگت بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار میں ایس ڈی او کے سیکیورٹی گارڈ نے ماسک نہ پہننے پر سیاسی رہنما کی درگت بناڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت گزشتہ کئی ماہ سے کرونا وائرس کی مہلک وبا کی شدید لپیٹ میں ہے، جس کے باعث اب تک بھارت میں کروڑوں افراد بیمار اور لاکھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اسی سلسلے میں گزشتہ روز ریاست بہار کے ضلع جموئی میں ایس ڈی او کے ایک باڈی گارڈ نے ماسک نہ پہننے پر جن ادھیکار پارٹی کے نوجوان لیڈر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ایسے حالات میں پارٹی کا صوبائی سیکریٹری نیرج راجا بغیر ماسک کے بائیک پر سفر کررہا کہ ایس ڈی او اہلکار کے ہتھے چڑھ دیا۔

نیرج راجا اہلکار سے کہتا رہا کہ میں جرمانہ ادا کردوں گا لیکن اہلکار نے نوجوان لیڈر کی ایک نہ سنی اور سر عام اسے پیٹ ڈالا۔

واقعے کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کے لیڈر نے ہفتہ کو ڈی ایم اونیش کمار سنگھ کو درخواست دے کر پورے معاملے کی جانچ کر ایس ڈی او کے باڈی گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں