جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

‘انشااللہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انشااللہ آزاد کشمیر کاصدر ،وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا، اپوزیشن جتنی مرضی رکاوٹ ڈالے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سےتحریک انصاف رہنما شوکت بسراکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں مخالفین کی جیبی انتخابات جیسی شکست مقدرہوگی،انشااللہ آزاد کشمیر کاصدر ،وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کیساتھ فلسطینیوں کےبھی سفیرہیں، اپوزیشن جتنی مرضی رکاوٹ ڈالےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دیں گے، عوام حکومتی پبیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.
ان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 1.5ارب ڈالرزسر مایہ کاری پالیسوں پر اعتماد ہے اور پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابی سے دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے، گورنر پنجاب

- Advertisement -

چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ،پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک میں اداروں میں اصلاحات کیلئےموجودہ حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔

اس موقع پر شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قوم کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے مگر ناکام ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں