تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران کا اقوام متحدہ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے انکار

تہران : ایرانی حکام نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو ایٹمی پلانٹس سے متعلق معلومات اور تصاویر تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی اور ایران کے مابین کچھ ماہ قبل معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد ایران سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری پلانٹس کے ڈیٹا تک رسائی دینی تھی۔

تاہم ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر باغ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایٹمی پلانٹس سے متعلق معلومات، ڈیٹا اور تصاویر تک رسائی دینے سے انکار کرتے کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات سے متعلق تمام ڈیٹا ہمارے پاس محفوظ ہے اور یہ اس وقت اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے حوالے نہیں کریں گے جب تک از سر نو معاہدہ نہیں ہوجاتا۔

خیال رہے کہ  جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے فروغ کے لیے کوشاں عالمی تنظیم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور ایران کے مابین فروری میں تین ماہ کا نگرانی کا معاہدہ طے ہوا تھا جو 24 مئی کو ختم ہوگیا تھا تاہم معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو ختم ہوچکی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے اعلان سے 2015 کے 6 ممالک کے ساتھ کیے گئے عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر ہونے والے مذاکرات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -