پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کویت میں غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت، شرائط جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

‏کویت کی وزرا کونسل کے بعد وزارت صحت نے بھی غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی منظوری ‏دے دی۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر شیخ باسل الصباح نے غیرملکیوں کے یکم اگست سے ملک ‏میں داخلے کی اجازت سے متعلق قرارداد جاری کر دی ہے جس کے مطابق شرائط پر پورا اترنے ‏والے غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

یکم اگست سے ممنوعہ ممالک سے واپس آنے والے ویکسینیٹڈ تارکینِ وطن پر ملک میں داخلے ‏سے قبل کسی تیسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کا قانون اب لاگو نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

کویت کی وزارت صحت نے بھی غیرملکیوں کو ملک داخل ہونے کی منظوری دے دی

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون ماضی کے فیصلوں کا حصہ ہے، تاہم اب تارکین وطن براہ راست ‏پروازوں سے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں، تاہم ملک میں داخلے سے قبل تارکین وطن کو کویت ‏میں منظور شدہ ویکسینز میں سے کوئی بھی ایک لینی ہوگی۔

دیگر طے شدہ شرائط کے مطابق کویت میں آمد سے قبل غیر ملکی 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر ‏منفی رپورٹ پیش کریں گے، تاہم کویت میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن کو آمد کے بعد گھریلو ‏قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہوگی۔

گھریلو قرنطینہ کے دوران دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کا نتیجہ منفی آنے کی صورت ‏میں گھریلو قرنطینہ ختم ہو جائے گا۔

حکومت نے بغیر ویکسینیشن شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ‏‏‏‏منظور شدہ ویکسینز کی دو خوراکیں نہ لگا لی جائیں کسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ‏‏‏‏ہو گی البتہ وہ افراد جو استثنیٰ کے زمرے میں آتے ہوں ان کے لیے ویکسینیشن کی شرط ضروری ‏‏‏‏نہیں۔

ایسے گھریلو ملازمین جو ملک سے باہر جانا چاہتے ‏ہیں یا بیرون ملک سے واپس آنا چاہتے ہیں ان ‏دونوں صورتوں میں کورونا کی دوخوراکیں لینا لازمی ‏ہیں۔
ایسے مقیم گھریلو ملازمین جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی تھی اور بیرون ملک سفر کے ‏‏دوران کورونا کا شکار ہوئے تھے انہیں دوسری خوراک لینے تک مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ‏‏ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں