جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی کے طرز احتجاج پر اپوزیشن تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے طرزاحتجاج پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی، دو اہم سیاسی جماعتوں نے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے طرز احتجاج پر ایم کیوایم اور جی ڈی اے نےلاتعلقی کا اظہار کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی اپوزیشن چیمبر کےبجائےگورنرہاؤس میں ہوا۔

گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کے اجلاس پر جی ڈی اے رکن نے اعتراض کیا کہ کیا اپوزیشن چیمبر گورنرہاؤس میں ہےجو مشاورت وہاں ہو رہی ہے؟۔

- Advertisement -

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان کے اندر چارپائی لانا اپوزیشن کی تقسیم کی وجہ بنی ہے۔

دوسری جانب اسپیکرسندھ اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کل جو واقعہ پیش آیا دنیا نے دیکھا، جی ڈی اے کا شکریہ کہ انہوں نےسنجیدگی کا ثبوت دیا۔

آغاسراج درانی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوگالیاں دی گئی، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا اسمبلی کی بنیاد رکھی، تیس سال سے اسمبلی میں ہوں ایسےحالات نہیں دیکھے، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں،اسمبلی کوڈی گریڈ کرنےنہیں دونگا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی کو بتائیں جو فورس باہر کھڑی ہے وہ گیٹ بند کردے، اتنی بڑی چارپائی لےآئے لوگوں کو گھسیٹا گیا، سکیورٹی اہلکاروں کوگالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، خواتین اراکین نےبھی اس عمل کاساتھ دیا، اپوزیشن جان لے کہ اسمبلی کی بے حرمتی کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں