تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

زرنش خان رنگت پر تبصرہ کرنے والے صارف پر برس پڑیں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان سوشل میڈیا پر رنگت پر تبصرہ کرنے والے صارف پر برس پڑیں۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس تصویر پر رنگت کے بارے میں تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ نے لکھا کہ ’گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا؟ جو گندمی رنگت کے ہیں وہ نہ جئیں تو کیا مرجائیں؟ لوگوں بڑے ہوجاؤ اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔‘

زرنش خان نے مزید لکھا کہ ’رنگ روپ اللہ کی دین ہے، ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم ان بدنصیب لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے پاس کھانا، رہنے کے لیے چھت نہیں ہے، ان کے پاس صرف ایک دل ہے جس سے وہ اس تحفے کے لیے شکر گزار ہیں اور وہ ان کی زندگی ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں میں یا چیزوں میں نہیں خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔‘

مداحوں کی جانب سے زرنش خان کے خیالات کو سراہا اور ان کی مثبت سوچ کی تعریف کی گئی۔

Comments

- Advertisement -