تازہ ترین

معروف ایئرلائن نے 270 بوئنگ اور ایئربس خریدنے کا آرڈر دے دیا

واشنگٹن : کرونا ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوتے ہی امریکی فضائی کمپنی نے سیکڑوں مسافر بردار طیارے خریدے کا آرڈر دے دیا، اس منصوبے کو فضائی سفر کی تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے دنیا کو لپیٹ میں لیتے ہی فضائی سفر سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا جس کے باعث کمپنیوں کو شدید مالی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، لیکن امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائن نے فضائی سفر بحال ہوتے ہی 270 نئے طیارے خریدنے کا آرڈر دے دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بنایا گیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائن نے 35 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 200 بوئنگ اور 70 ایئربس خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو فضائی سفر کی صنعت کی تاریخ میں ‘ سب سے بڑا آرڈر ‘ قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یونائیٹڈ سمیت کئی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز رواں سال اپریل سے جون کے دورانیے میں بھی خسارے کا شکار رہی ہیں اور اس کی رپورٹ یکم جولائی کو جاری کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -