اشتہار

ابوظہبی میں شہریوں کیلیے نئی شرائط کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں تعلیمی اداروں، مالز اور عوامی مقامات میں ‏داخلے کے لیے نئی شرائط کا اعلان کر دیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ابوظہبی نے ویکسینیشن عمل کے اہداف کو تیزی سے مکمل کرنے کے ‏لیے شہریوں کی آمدورفت کو مشروط کر دیا ہے۔

حکام نے 20اگست سے عوامی سہولیات کو ویکسینیشن سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ‏انہی لوگوں کو عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت ہو گی جو ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔

- Advertisement -

وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے شاپنگ مالز، اسکولوں، جم، کھیلوں اور عوامی ‏مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایسے افراد ہجوم والے مقامات پر داخلے کے اہل نہیں ہوں گے البتہ کم رش والی جگہوں پر انہیں ‏جانے کی اجازت ہوگی۔

جو افراد ویکسینیشن نہیں کروائیں گے انہیں 20 اگست سے پارکس، میوزیم، ریزورٹس، شاپنگ مالز، ‏تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس تک رسائی نہیں ہو گی۔

عام شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور ویزہ ہولڈرز کے بعد ابوظہبی میں ‏موجود سیاحوں کو بھی ‏کورونا ‏ویکسین بالکل مفت لگائی جارہی ہے۔

وہ سیاح جو ریاست میں موجود ہیں یا پھر وہ آئندہ دنوں میں پہنچیں گے وہ مفت ویکسینیشن کے ‏‏‏لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں