کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ، 7جولائی سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاحت کے وژن کوفروغ دینے کیلئے پی آئی اے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے 7جولائی کو فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پرواز اڑان بھرے گی ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کررہی ہے ، سیالکوٹ سےاسکردوکیلئے3جولائی کوپروازروانہ ہوگی۔
پی آئی اے نے اسکردوسے چیری لانے پر بھی 50فیصد رعایت کااعلان کیاہے ، کراچی ، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد کیلئے چیری لانے پر رعایت
دی گئی ہے۔
خیال رہے پی آئی اے کراچی اسلام آباد اور لاہور سے پہلے ہی اسکردو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔
یاد رہے 19 جون کو پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی ، پرواز نے پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کیا۔