پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے تاہم نجی کالجز چھٹیاں دینے یانہ دینے سےمتعلق فیصلہ کرسکتےہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں امتحانات کاشیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے تمام پبلک سیکٹر کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر کالجز کی بندش کے حوالے سے اُنہیں اپنے فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔ امتحانات کا شیڈول بدستور قائم رہے گا۔ pic.twitter.com/bNC4TYRIeN
— Kamran Bangash 🇵🇰 (@kamrankbangash) June 30, 2021
یاد رہے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں یکم سے 11 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ، اعلامیےمیں کہا تھا کہ صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔