اشتہار

بھارت: انسانیت شرما گئی، بچے کی دردناک موت، باقی تڑپنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں سفاک باپ نے آئس کریم میں زہر ملا کر اپنے بچوں کو کھلا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ظالم شخص نے اپنے بچوں کو زہر ملا آئس کریم کھلایا جس کے نتیجے میں ایک کمسن جاں بحق ہوگیا۔

Mumbai man mixes rat poison in his 3 children's ice cream after family  dispute, 1 dead

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو لڑائی کے بعد بے رحم باپ نے یہ انتہائی شرم ناک قدم اٹھایا، ملزم نے اپنے بچوں کی آئس کریم میں چوہے مار دوائی ملائی تھی جس کے کھانے سے ایک کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے، مبینہ قاتل کو گرفتار کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس نے بتایا کہ 7 اور 2 سالہ بچوں کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

زہر دینے کے واقعے کی اطلاع پولیس کو ملزم کی بیوی نے دی اسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے نوشاد نامی مبینہ قاتل کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NDTV (@ndtv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں