اشتہار

سفری پابندی میں توسیع، پروازیں کب سے بحال ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 جولائی تک بین الاقوامی پروازیں بھارت آسکیں گی اور نہ ہی اڑان بھرنے دیا جائے گا ہاں البتہ خصوصی فلائٹس بحال رہیں گی۔

بھارتی سول ایوی ایشن نے اکتیس جولائی تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی ہے ممکنہ طور پر یکم اگست سے سرحدیں کھل جائیں گی۔

- Advertisement -

Image

بھارت میں بین الاقوامی پروازیں آج سے یعنی 30 جون سے بحال ہونا تھیں لیکن حکومت نے کورونا کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مال بردار طیارے اور بھارتی سول ایوی ایشن کی جانب سے منظور شدہ پروازوں کو اس حکم سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح اندرون ملک فلائٹس بھی آپریٹ ہوتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ بھارت نے 23 مارچ 2020 کو کورونا بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں بند کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں