تازہ ترین

ثنا جاوید انسٹاگرام پر چھا گئیں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہوگئے۔

اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

اداکارہ کے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی جس پر ثنا جاوید سمیت ان کے شوہر، معروف گلوکار عمیر جسوال بھی کافی خوش دکھائی دئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

عمیر جسوال کی جانب سے اہلیہ ثنا جاوید کو سوشل میڈیا انسٹاگرام اسٹوری پر 6 ملین فالوورز ہونے پر مبارک باد دی گئی۔

مداحوں کی جانب سے بھی 6 ملین فالوورز ہونے پر اداکارہ کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں ثنا جاوید (امل) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، بلال عباس، لیلیٰ واسطی، یاسرہ رضوی، فہد شیخ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -