آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نےسنجیدہ کردار ادا کیا افغانستان میں امن کےدشمن خطےمیں عدم استحکام چاہتےہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سےخطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کیلئےکوشاں ہے پاکستان خطوں کےدرمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکےمسئلےکااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فوری حل ہوناچاہیے مقبوضہ کشمیر کےعوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں مختلف نوعیت کےخطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ امتیاز ہے۔
آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین مزین،تربیت یافتہ اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔
آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افسران کو بہترین مہارتیں اور صلاحیتیں بروئےکار لانےکی ہدایت کی۔