جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

زلفی بخاری کا بلاول بھٹو کے خلاف 100ملین پاؤنڈ ہتک عزت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان پر بلاول بھٹوزرداری کے خلاف سوملین پاؤنڈ ہتک عزت کا دعوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خلاف 100ملین پاؤنڈ کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ،اس حوالے سے زلفی بخاری نےبلاول بھٹو کو ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا بلاول زرداری کےخلاف ہتک عزت کی کارروائی فیصلہ کیاہے، فیصلہ قانونی ٹیم سےمشاورت کےبعدکیاہے، بلاول نےحال ہی میں غیرذمےدارانہ ریمارکس دیے، ناسمجھی کےباعث بلاول وہ سب بول جاتےہیں جوانہیں بتایاجائے، ایسا کرنے سے وہ مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں جوبلاول نہیں جانتے۔

- Advertisement -

یاد رہے بلاول نے میڈیا پر زلفی بخاری کے خلاف اسرائیل کادورہ کرنےکی افواہ پربیان بازی کی تھی جبکہ اس سےپہلے میڈیا ویب سائٹ "مڈل ایسٹ مانیٹر "نے غلط خبر نشر کرنے پر معافی بھی مانگی۔

خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا اطلاعات ہیں زلفی بخاری کا طیارہ پاکستان سے اسرائیل گیا تھا ، حکومت فلائٹ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے۔

اس سے قبل وزارت خارجہ نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کرتے ہوئے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا گیا جبکہ ترجمان زلفی بخاری بھی اس رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا اسرائیل پرپاکستان کےاصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں