اشتہار

کویت : پیٹرول اسٹیشنوں پر آنے والے خریداروں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے علاوہ یکم اگست سے جامع سروس لینے کے عوض اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی تاہم یہ رقم مخصوص سروس کے حصول کیلئے وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی پہلی فیول کمپنی "أولی” کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبدالحسین السلطان نے بیان دیا ہے کہ کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر200 فلس کی اضافی فیس وصول کرے گی۔

روزنامہ الرای کو ایک بیان میں کمپنی کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ جامع سروسز جو کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر فراہم کرے گی اس کے بدلے میں یکم اگست سے ان خدمات کی فیس وصول کی جائے گی۔

- Advertisement -

کمپنی کا فیصلہ اپنی سروسز کو ترقی دینے کی خواہش کے دائرہ کار میں آتا ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبروں میں اتفاق رائے سے فیس کی منظوری دے دی گئی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اس سروس کی مناسب مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ اگلے یکم اگست سے اس کا اطلاق شروع ہوگا۔

کویت کی پہلی ایندھن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبد الحسین السلطان نے مزید بتایا کہ کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اسٹیشنوں پر یکم اگست سے جو جامع سروس فراہم کرے گی اس کے بدلے وصول کی جانے والی رقم لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہو گی۔ سروس کا انتخاب صارفین اپنی مرضی سے کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں