اشتہار

بھارت: خاندانی جھگڑے، باپ نے سفاکیت کی انتہا کردی، افسوسناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک شخص نے خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے بچوں کو چوہے مار دا کھلا دی، جس کے نتیجے میں ایک کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانخور کے علاقے کے رہائشی شخص نے خاندانی تنازعات سے تنگ آکر اپنے 3بچوں کو آئس کریم میں چوہے مار زہریلی دوا ملا کر کھلائی۔

زہریلی قلفی کھانے کے نتیجے میں سات سالہ علینہ، پانچ سالہ علی شان محمد انصاری اور دو سالہ ارمان کی حالت غیر ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

اس واقعے میں پانچ سالہ علی شان کی موت ہوگئی جبکہ باقی دو بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بچوں کی والدہ نازیہ نے اس حوالے سے مانخورد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے بچوں کے والد محمد علی نوشاد انصاری کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 307 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

واقعے 25 جون کو پیش آیا، جس کے بعد سے سفاک باپ گھر سے بھاگا ہوا ہے۔ پولیس نے شکایت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفتیشی افسر پرکاش چوگلے کے مطابق پہلے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی گئی ، لیکن جب ایک بچہ فوت ہوگیا ، تب پوری حقیقت سامنے آگئی کہ خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے بچوں کو زہریلی آئس کریم کھلائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں