کراچی: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔
کار کا فی کلو میٹر 1 روپے 71 پیسے سے ریٹ بڑھا کر 1 روپے 99 پیسے کر دیا گیا جب کہ ویگن کا 2 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 32 پیسے۔ کوسٹر اور مزدے کا 4 روپے سے بڑھا کر 4 روپے 67 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
بس کا 5 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 65 پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرک کا 7 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 95 پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریلر کا 9 روپے 77 پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 40 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹول ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پورے پاکستان کی مال بردار گاڑیوں کو کھڑی کرکے مال کی ترسیلات بند کر دیں گے۔