اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی ایئر لائن نے ’پی سی آر‘ سے متعلق مسافر کے سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق مسافر کے سوال کا جواب دے دیا۔

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر سے 72 گھنٹے کے اندر لیے گئے نمونے کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

السعودیہ سے ایک مسافر نے سفر کے وقت پی سی آر کے بارے میں دریافت کیا تھا کہ پی سی آر کے لیے حاصل کیے جانے والے نمونہ کا اعتبار کب سے ہوگا، آیا 72 گھنٹے کی پابندی کا آغاز پی سی آر کا نمونہ لینے کے وقت سے ہوگا یا اس کی رپورٹ آنے کے بعد سے 72 گھنٹے شمار ہوں گے۔

السعودیہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پی سی آر ٹیسٹ سفر کے وقت سے موثر ہوگا۔‘

داخلی پروازوں کے مسافروں کے حوالے سے السعودیہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر داخل ہونے، سفری کارروائی کروانے اور طیاروں پر سوار ہونے سے قبل مسافر کی ڈیجیٹل آئی ڈی چیک کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس دوران توکلنا ایپ کا معائنہ ہوگا، صرف اس شخص کو سفر کی اجازت ہوگی جو یا تو ویکسین لگوا چکا ہوں یا وائرس میں مبتلا نہ ہوا ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں