لاہور:تحریک انصاف کےصدرمخدوم جاوید ہاشمی آزادی مارچ سےالگ ہوکرملتان چلے گئے ہیں،شیریں مزاری کہتی ہیں جاوید ہاشمی مارچ سےعلیحدہ نہیں ہوئے اعجازچودھری کہتے ہیں جاویدہاشمی خودافواہوں کی تردیدکرینگے
تحریک انصاف کےصدرجاوید ہاشمی لانگ مارچ کے حوالے سےتحفظات پر پارٹی چئیرمین عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے اختلافات کے بعد قیادت سے ناراض ہوکر ملتان واپس چلے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کےصدر جاوید ہاشمی کی آزادی مارچ سےعلیحدگی کی اطلاعات کے بعد ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نےجاویدہاشمی کےآزادی مارچ سےمتعلق اطلاعات کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
آزادی مارچ پر پوری قیادت متفق ہے اور کوئی اختلاف موجود نہیں ہے، جبکہ تحریک انصاف پنجاب کےصدراعجازچودھری کا میڈیا سےگفتگومیں کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی طبیعت ناسازہونےکی بنا پرآرام کررہے ہیں ،طبیعت ٹھیک ہونے پر خود میڈیا سے گفتگو کریں گےاورآزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔