جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے نور جہاں کا روپ دھار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار نبھائیں گی جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کرلیا۔

عائزہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو حیران رہ گئی تھی۔‘

عائزہ خان نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کے لیے ایک ایسی متاثر کن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ اپنے نئے پراجیکٹ اور مصروفیات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں