جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

حق مہر سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ حق مہر میں لکھی ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے اور ‏اس میں کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حق مہر سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے ‏کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا ہے کہ حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز شوہر دینے کا ‏پابند ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے اپیل پر درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ ‏سنا دیا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح نامے میں حق مہر کے خانے میں ‏درج ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے البتہ اگر وقت متعین نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت ‏حق مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر حق مہر ادا کیا جا سکتا ہے تاہم جوڑے کی باہمی ‏رضامندی سے تاخیر سے حق مہر ادا کیے جانے کی اجازت ہے لیکن حق مہر میں لکھی ہر چیز ‏شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے اور اس میں کسی قسم کا استثنیٰ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں