تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بھارت میں‌ شدید گرمی، 11 سالوں‌ میں‌ ساڑھے 6 ہزار شہری ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے مختلف علاقوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، جس کے بعد درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی، ریاست راجستھان، ہریانہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے محکمہ موسمات کے مطابق  ریاست اترپردیش، مدھیا پریش میں بھی گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران گرمی کی شدت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، اس اثنا شدید گرمی سے 6 ہزار 500 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق میدانی علاقوں سے تھا۔

بھارت کے موسمیاتی ماہرین کا ماننا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیاں ہیں، جن کے اثرات ساری دنیا پر نظر آرہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -