تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کو پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کیا ہے۔

یامی گوتم کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی گئی۔

یامی گوتم نے حکام کو اس ٹرانزیکشن سے متعلق نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانزیکشن کا سراغ لگالیا۔

سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اداکارہ نے لکھاری و ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے، اداکارہ نے قابل، صنم رے، بالا جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -