اشتہار

بھارت:‌ ایک کمرے کا گھر، بلب اور پنکھے کا بل ڈھائی لاکھ روپے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں 65 سالہ بوڑھی خاتون کو کمپنی نے ایک ماہ کا ڈھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گونا کی رہائشی 65 سالہ  رامبائی نامی خاتون  ایک کمرے کے گھر میں مقیم ہیں، وہ دن بھر ایک چھوٹا پنکھا جبکہ رات میں ایک بلب جلا کر اپنا گزارا کرتی ہیں۔اس سے قبل ان کا بجلی کا ماہانہ بل تین سے پانچ سو روپے کے درمیان آتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاتون دو ماہ کا بل ادا نہیں کرسکیں تو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی نے انہیں ڈھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

- Advertisement -

خاتون نے جب موصول ہونے والے بل میں واجب الادا رقم دیکھی تو وہ شکایت لے کر کمپنی پہنچی جہاں ان سے کسی نے کوئی بات نہیں کی۔

خاتون نے کہا کہ وہ روزانہ کمپنی آتی ہیں مگر اُن سے کوئی بات نہیں کررہا، صبح سے شام تک وہ بات کرنے کے انتظار میں درخت کے نیچے بیٹھ کر انتظار کرتی رہتی ہیں اور پھر بند ہونے پر واپس گھر چلی جاتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میں گھروں میں کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہوں، میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے، جو شام کے بعد چلتے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں