کراچی : پرانا گولیمارمیں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجر نے پراناگولیمارمیں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان منشیات فروش کاشف ڈاڈاکےاڈےپرکام کرتے ہیں، ملزمان نے ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج اور دکانوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان 250 سے زائد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے تاجر اوراس کے بھتیجےکو 5 لاکھ بھتہ نہ دینے پر قتل کیا تھا، فائرنگ کے واقعےمیں تاجر کا بیٹا زخمی بھی ہوا تھا۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مخالف منشیات فروش فرقان کوقتل کرنے کااعتراف بھی کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔