ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نشے میں دھت دلہا کی عجیب و غریب حرکات! مہمان پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں دلہن کو مالا (ہار) پہنانے کی رسم کے دوران نشے میں دھت دلہا اسٹیج پر گر پڑا۔

بھارت میں ہر طرف شادی بیاہ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران شادی بیاہ کی رسومات کی ادائیگی اور تقریبات کے دوران عجیب و غریب واقعات پورے ملک میں رونما ہورہے ہیں جو خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

شادی کے دوران پیش آیا ایک اور انوکھا اور حیران کن واقعہ میڈیا میں رپورٹ ہوا جس میں شادی کے عین موقع پر جب دلہن کو مالا پہنانے کی رسم ادا کی جارہی تھی تو شراب کے نشے میں دھت دلہا اسٹیج پر ہی ڈھیر ہوگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : خطرناک ہتھیاروں سے کرتب دکھاتی دلہن کی ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں : دلہا کے نخرے دیکھ کر دلہن طیش میں آگئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

ساس نے دلہا کو پیچھے کی جانب دھکا دیا، تو دلہا کے ساتھ موجود شخص نے دلہن کو مالا پہنانے میں مدد کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے کیوں کہ دلہا نشے میں اس قدر دھت تھا کہ مالا پہنانے سے قبل ہی اسٹیج پر گرگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں