جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دوران پرواز خاتون مسافر کی کامیاب سرجری کرنے والا سرجن

اشتہار

حیرت انگیز

دوران پرواز کسی مسافر کی طبیعت بگڑ جائے تو طیارے کی کسی بھی قریبی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جاتی ہے تاکہ مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے اور اس کی زندگی بچائی جاسکے۔

کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ کسی مسافر کی دوران پرواز سرجری کی گئی ہو یقیناً ایسا کوئی واقعہ آپ نے نہیں سنا ہوگا آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ طیارے میں خاتون مسافر کی زندگی کس طرح بچائی گئی۔

سن 1995 میں ایک پرواز لندن سے ہانگ کانگ جارہی تھی، طیارے میں اچانک اعلان کیا گیا کہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے تو وہ فوری طور پر آجائے۔

طیارے میں ڈاکٹر اینگس وولز موجود تھے جب وہ پہچنے تو پتا چلا کہ ایک خاتون مسافر کا پھیپھڑا پھٹ گیا اور ان کی فوری سرجری کی ضرورت تھی۔

ڈاکٹر اینگس وولز نے طبی آلات موجود نہ ہونے کے باوجود خاتون مسافر کی سرجری ایک کپڑے ٹانگنے کے ہینگر سے کرکے ان کی جان بچالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں