اشتہار

ویٹی کن کے کارڈینل سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹی کن سٹی : مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسسز نے کرپشن میں ملوث کارڈینل سمیت 10 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری کے مقدس شہر ویٹی کن میں مالیاتی جرائم میں ملوث ہونے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ملزمان میں ویٹی کن کے کارڈینل سمیت 10 افراد شریک ہیں۔

چرچ قوانین کے تحت پوپ فرانسسز نے ذاتی طور پر ملزمان کے خلاف فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ویٹی کن کے جج نے ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم صادر کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمے کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اطالوی کارڈینل سمیت 10 افراد پر غبن، منی لانڈرنگ، فراڈ، بھتہ خوری اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے لندن میں عالیشان عمارت بھی خریدی گئی تھی، جسے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی چار کمپنیوں کو شامل تحقیق کیا گیا ہے، جس میں سے دو سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے جب کہ ایک امریکا اور سولوینا میں واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں