اشتہار

ماہرین صحت کے اہم مشورے، فائدہ اٹھائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی اور لو سے بچنے کے لیے ماہرین نے عوام کو اہم مشورے دیے ہیں جن پر دیگر گرم ممالک کے شہری بھی عمل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے شہری تپش اور درجہ حرارت سے بچنے کے لیے ہوادار جگہ کا انتخاب کریں، بند جہگوں پر بیٹھنا ٹھیک نہیں، کاٹن کے کپڑے استعمال کریں اس سے شدید گرمی اور رطوبت کا احساس کم ہوجاتا ہے جبکہ حد سے زیادہ رطوبت بڑھ جانے پر جسم کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے۔

کراچی میں تین روز تک شدید گرمی کی یپش گوئی - ایکسپریس اردو

- Advertisement -

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بار بار وضو اور غسل کریں، پانی زیادہ مقدار میں پیا جائے، تھکان کے احساس سے نمٹنے کے لیے سبزیاں اور پھل استعمال کیے جائیں، بعض لوگ گرمی سے بچنے کے لیے آدھی آستین کے کپڑے پہنتے ہیں اس سے جلد جل جاتی ہے، اس سے بہتر ہے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت: 'ہیٹ ویو' یا لو سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ - BBC News  اردو

‘کاٹن کے کپڑوں کو ترجیح دی جائے، آنکھوں کی حفاظت کے لیے دھوپ کا چشمہ استعمال کیا جائے’۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جسم کو تروتازہ رکھنے والے مشروبات کا استعمال کیا جائے، کیفین والے مشروبات سے پرہیز کیا جائے کیونکہ ان سے جسم کا پانی زیادہ مقدار میں نکلتا ہے، سخت گرمی کے ماحول میں باہر جانے سے حتی الامکان پرہیز کریں، ایسے حالات میں نیند لینا یا آرام کرنا ضروری ہے۔

طبی ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر دھوپ اور لو کی علامت محسوس کریں تو پانی زیادہ استعمال کریں گرم جگہوں سے دور رہیں۔ بہتر ہوگا کہ ایئرکنڈیشن میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں